• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 9:20 شام
  • پاکستان

ایئر پورٹ کالونی گیٹ کے قریب پولیس کی شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو جوان زخمی ہوئے

کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کالونی گیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک بعد ازاں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ایئر پورٹ کالونی گیٹ کے قریب پولیس کی شاہین فورس کے دو جوان ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایک اہلکار کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان رکشہ اور موٹرسائیکل پر سوار تھے، پولیس نے ایک رکشہ اور 125 موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی۔

مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے بعد رکشہ اور موٹر سائیکل پر سوار ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایس پی ملیر بھی نجی اسپتال پہنچ گئے جبکہ اسپتال میں ایک زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو نشانہ بنانے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تفتیش کے جملہ پہلوؤں میں جدید تیکنیکس کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو تیز کیا جائے، ایس ایس پی ملیر شہید اہلکار کے گھر جائیں اور ان سے اظہار یک جہتی کریں۔

ضیاالحسن لنجار نے ہدایت کی کہ واقعے کی تفتیش و تحقیق کے جملہ اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے