ہڈیوں، بافتوں، ریشوں اور مسلز کے پیچیدہ نظام کے باعث گھٹنے کے جوڑ کافی کمزور ہوتے ہیں۔
گھٹنوں میں تکلیف کئی مسائل کا نتیجہ ہو سکتی ہے جیسے چوٹ لگنا، جوڑوں کے امراض یا گھٹنے کی بافتوں کا کوئی مسئلہ۔
گھٹنوں کی تکلیف میں چہل قدمی کرنا یا سیدھا کھڑا ہونا بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
اب دریافت ہوا ہے کہ موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا گھٹنوں کی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے۔
روزانہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل ریڈیولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال رانوں کے مسلز میں ایسے تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جس سے وہاں مسلز میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور گھٹنوں کی تکلیف کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق رانوں کے مسلز میں چربی بڑھنے سے گھنٹوں کے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
بیٹھنے کے وقت میں محض 15 منٹ کی کمی لاکر آپ اس جان لیوا مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں گھنٹوں کی تکلیف کے شکار 615 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
ان افراد کا جسمانی وزن زیادہ تھا اور ان کی غذائی عادات کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں، جن سے علم ہوا کہ 41 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے حاصل ہوئیں۔
روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
محققین کے مطابق نتائج سے الٹرا پراسیس غذاؤں اور رانوں کے مسلز کے گرد چربی کے ذخیرے کے درمیان واضح تعلق دریافت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آپ جتنی زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کریں گے، رانوں کے مسلز پر چربی کی مقدار اتنی زیادہ ہوگی۔
ایم آر آئی اسکینز سے علم ہوا کہ اس چربی کے باعث مسلز کے ٹشوز تنزلی کا شکار ہوتے ہیں اور گھٹنوں کی تکلیف کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال مجموعی صحت کے ساتھ ساتھ گھٹنوں کی تکلیف سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
رات کے وقت مکمل تاریکی کرکے نہ سونے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اگر کبھی آپ کے گھٹنوں کو انجری کا سامنا ہوا ہو یا جوڑوں کے امراض کے شکار ہیں تو جانتے ہوں گے کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔
صحت مند گھٹنے کھڑے ہونے، چلنے، بھاگنے اور بیٹھنے کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔
جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر بھی گھٹنوں کے جوڑوں کی تکلیف سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟
پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق
کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ
جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں
محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟
بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا
برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا
• 7 منٹ پہلے وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے
• 28 منٹ پہلے ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
• 46 منٹ پہلے برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے
برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے
• 1 گھنٹے پہلے میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
• 1 گھنٹے پہلے مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان
مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان
• 2 گھنٹے پہلے امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
• 3 گھنٹے پہلے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
