غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکی حکام نے عمان میں حوثیوں سے خفیہ ملاقات کی۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق معاملے سے باخبر 3 ذرائع نے بتایا ہے یہ غیر اعلانیہ ملاقات مسقط میں امریکی سفارت خانے میں ہوئی جبکہ 2 ذرائع کے مطابق عمان کی حکومت نے اس ملاقات کا اہتمام کرنے میں مدد کی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا تھا جس کے بعد اس گروپ کی حمایت کو جرم قرار دے دیا گیا تھا۔
مکہ معاہدے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، سب سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنا ہے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
بعد ازاں امریکا نے حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی کیے اور دو ماہ تک اس گروپ پر بمباری کرنے کے بعد بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکنے کے لیے گزشتہ سال مئی میں ان کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ حوثیوں نے ان کی انتظامیہ کو فون کر کے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی جنگ سے دور رہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کے روز تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ امریکا اس گروپ کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دو ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں حوثیوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ ان کا امریکی جہازوں پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ امریکا کے ساتھ 2025 کی جنگ بندی کے پابند ہیں۔
یمن سے تعلق رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ ملیشیا گروپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب کی ملکیت والے جہازوں کے علاوہ اسرائیلی جہازوں یا کسی بھی دیگر تجارتی بحری جہاز پر حملہ نہیں کریں گے۔
دو ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں امریکا کی نمائندگی سفارت خانے کے عملے نے کی۔ حوثیوں کے وفد میں مسقط میں مقیم ایک سینیئر اہلکار محمد عبدالسلام بھی شامل تھے جن پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔
ایک اور ذریعے نے محمد عبدالسلام کے ساتھ ایک اور سینیئر حوثی اہلکار عبدالمالک العجری کی موجودگی کی بھی تصدیق کی۔
سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟
ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار
ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی
لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا
مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا
ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب
سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو
سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بھی شامل
شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق
تازہ ترین
• 9 منٹ پہلے امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
• 54 منٹ پہلے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
• 59 منٹ پہلے پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار
پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار
• 1 گھنٹے پہلے پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا
• 1 گھنٹے پہلے وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ
وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا: سہیل آفریدی کا دعویٰ
• 2 گھنٹے پہلے بجلی چوری روکنے کیلئے فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ
بجلی چوری روکنے کیلئے فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ
• 2 گھنٹے پہلے میر رضا کیس میں اب تک قتل کا کوئی سراغ نہیں ملا، کراچی پولیس چیف کا سینیٹ کمیٹی میں بیان
میر رضا کیس میں اب تک قتل کا کوئی سراغ نہیں ملا، کراچی پولیس چیف کا سینیٹ کمیٹی میں بیان
• 2 گھنٹے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
