• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

کراچی(16 ستمبر 2026): پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی اگرچہ خوش آئند ہے، تاہم اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ ریلیف اسکیم شروع کرنے سے پہلے پیٹرولیم ڈیلرز سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے شکوہ کیا کہ نہ تو متعلقہ وزارت، نہ ہی وزیراعظم ہاؤس اور نہ ہی اوگرا نے ڈیلرز کو اعتماد میں لیا، اور اس اسکیم کو ڈیلرز کو بتائے بغیر پمپس پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ سبسڈی کی رقم کی فراہمی کے طریقہ کار کا غیر واضح ہونا ہے۔ نعمان علی بٹ نے سوال اٹھایا کہ جب یہ معلوم ہی نہیں کہ سبسڈی کی رقم ڈیلرز کو کس طریقے سے ملے گی، تو پھر ڈیلرز سے اس پر عملدرآمد کیسے کرایا جا سکتا ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت ادائیگی کی مکمل گارنٹی دے تو اس ریلیف اسکیم پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن پیمنٹ کی کوئی گارنٹی نہ ہونے کی صورت میں ڈیلرز کے لیے اس اسکیم کو چلانا ممکن نہیں۔

پیٹرول پمپ اونرز کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی کا اعلان اپنی جگہ درست سہی، لیکن ڈیلرز کو ادائیگی کا نظام تاحال بالکل واضح نہیں ہے اور ڈیلرز کو اعتماد میں لیے بغیر اس اسکیم کو شروع کرنا ناقابل فہم ہے۔ ڈیلرز کے بقایاجات اور رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے