عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ، ویڈیو
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
(15 ستمبر 2026): ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اسرائیل کو مزید اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ ہے جس میں تباہ کن 2000 پاؤنڈز کے ہزاروں بم شامل ہوں گے۔
منصوبے سے باخبر ذرائع کے مطابق اس میں 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو-117 بم شامل ہیں، منصوبے کے حوالے سے کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کو غیر رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
منصوبے کے بارے میں سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا، تاہم امریکی محکمہ خارجہ اور اسرائیلی سفارتخانے نے اس پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کیلیے امریکی عوام کی حمایت میں کمی آئی ہے۔ جون میں کوئنپیاک یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق 48 فیصد ووٹرز اور 66 فیصد ڈیموکریٹس کا یہ ماننا ہے کہ امریکا اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کر رہا ہے۔
2000 پاؤنڈ وزنی بم اسرائیل کی طرف سے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی استعمال کیے جاتے رہے ہیں جس پر انسانی حقوق کے ماہرین کی طرف سے سخت تنقید کی گئی۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
