• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 5:12 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے تیل قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیے جو بے اثر ہوچکے ہیں، اب تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب امریکہ کے لیے بالکل ممکن نہیں رہا اور عالمی تیل مارکیٹ اب ایک بالکل نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے تیل کی قیمتوں کو اپنے قابو میں رکھنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے اور منڈی میں مختلف سطح پر مداخلت کی، حتیٰ کہ جھوٹی خبریں بھی پھیلائیں، تاہم یہ تمام حربے بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ نے عالمی سطح پر قیمتیں کم رکھنے کے لیے اپنے قومی و ملکی ذخائر سے بھی تیل جاری کیا، لیکن اس کے باوجود قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر امریکی اقدامات کے باوجود ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی تیل کی مارکیٹ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں اب قیمتوں پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں رہا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے