• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 11:37 صبح
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

لندن: امریکا سے واپس اپنے وطن برطانیہ آنے والے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل نے 2 ہی روز پڑھانے کے بعد دونوں بچوں کا اسکول اچانک ختم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پانچ اور سات برس کے دونوں بچوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسکول سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جوڑے کے ترجمان کے مطابق والدین اسکول اور ٹیچرز کے شکر گزار ہیں اور بچوں کو اسکول سے ہٹانے کا فیصلہ کسی بھی طور پر اسکول کی غلطی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو اسکول سے لانے لیجانے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز اس فیصلہ کی وجہ ہیں۔ اب بچوں کا داخلہ دوسرے اسکول میں کرایا جائے گا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر ’خوش‘ ہوں: ٹرمپ

شہزادہ ہیری نے وطن واپسی پر برطانیہ کے عوامی ٹیکس کی رقم سے پولیس حفاظت کی درخواست کی تھی جبکہ پچھلے سال ہی ہیری کہہ چکے تھے کہ وہ اپنی فیملی کو برطانیہ میں محفوظ نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کہہ چکے کہ جوڑے کو اب خدمات انجام دینے والے شاہی افراد جیسی نہیں بلکہ شہری کی حیثیت حاصل ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے