• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:38 صبح
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کا پہلی مرتبہ ’سپر ہیرو‘ کا کردار نبھانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان سے ہدایت کار آر بالکی کی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں بات چیت جاری ہے۔

فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے جبکہ اس کی اسکرپٹ پر فی الحال کام جاری ہے، عامر خان اور فلمسازوں کے درمیان بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کسی بھی فلم میں کام کرنے سے قبل مکمل اور مضبوط اسکرین پلے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ پڑھیں: ’عامر خان کی ’لگان‘ نے میرا کیریئر تباہ کردیا‘

توقع ہے کہ فلم ساز آئندہ چند ماہ کے دوران بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور اداکار کے سامنے مکمل اسکرپٹ اور اسکرین پلے پیش کریں گے۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق آگے بڑھا تو یہ ان کی پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور ہدایت کار آر بالکی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

یاد رہے کہ عامر خان کی آخری بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ تھی جو 2016 میں ریلیز ہوئی، 2017 میں ریلیز ہونے والی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ 2025 میں ریلیز ہونے والی ’ستارے زمین پر‘ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔

کام کے محاذ پر عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم للکارا میں کام کر رہے ہیں۔ کرکٹ پر مبنی اس فلم میں وہ سابق کرکٹر لالا امرناتھ کا کردار ادا کریں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے