• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:46 شام
  • پاکستان

ورزش ہر ایک کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور یہ عادت ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Centro per le Malattie Endocrine e Metaboliche کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 32 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

بیٹھنے کے وقت میں محض 15 منٹ کی کمی لاکر آپ اس جان لیوا مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

یہ سب سے افراد ذیابیطس سے محفوظ تھے اور کسی قسم کی ادویات استعمال نہیں کرتے تھے۔

ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کیے گئے اور پھر انہیں ہلکی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ورزش کے 24 گھنٹوں بعد ان کا ایک بار پھر گلوکوز ٹیسٹ ہوا جبکہ انسولین کی سطح کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوچکا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے طویل المعیاد بنیادوں پر گلوکوز میٹابولزم اور انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے، مگر اس تحقیق میں ورزش کے فوری اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ ورزش کرنے کے بعد 24 گھنٹوں تک بلڈ گلوکوز کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اکثر جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف Endocrinological Investigation میں شائع ہوئے۔

پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق

کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟

• 13 منٹ پہلے عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

• 1 گھنٹے پہلے گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا

• 1 گھنٹے پہلے مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

• 2 گھنٹے پہلے کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئرہی ایڈمنسٹریٹرکے اختیارات سنبھالےگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور

کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئرہی ایڈمنسٹریٹرکے اختیارات سنبھالےگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس48کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا

پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس48کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا

• 2 گھنٹے پہلے کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے