این 1 پر ہونے والے تصادم کی وجہ سے دونوں سمتوں میں شاہراہ بند ہو گئی
جنوبی افریقہ کے مغربی کیپ صوبے میں متعدد گاڑیوں کے ایک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن نے کہا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 11.30 بجے این 1 ہائی وے پر پیش آیا، جس میں دو منی بس اور ایک اسٹیشن ویگن شامل تھی۔
پرنس البرٹ اور لیو گامکو کے قصبوں کے درمیان این 1 پر ہونے والے تصادم کی وجہ سے دونوں سمتوں میں شاہراہ بند ہو گئی، گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی گئی کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں، تاخیر کی توقع کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی باشندوں کا انحصار منی بس ٹیکسیوں پر ہے جو کہ ان کی آمدورفت کے اہم ذریعہ ہیں۔ 14 سیٹوں والی ٹیکسیاں لاکھوں لوگوں کو روزانہ کام، اسکولوں، صوبوں، قصبوں اور یہاں تک کہ سرحدوں کے پار لے جاتی ہیں۔
