• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 3:42 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے طلاق کے 22 سال بعد آئرش نژاد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی جانب سے بتایا گیا کہ 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ اور 62 سالہ کیمرون او ریلی نے نجی تقریب میں شادی کی، تاہم دونوں نے تاحال باضابطہ طور پر اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ جمائما اور کیمرون او ریلی کی ملاقات ڈاکیومنٹری فلم میکنگ کے کام کے دوران ہوئی تھی ، دونوں پہلے دوست بنے اور بعد ازاں ان کی دوستی رشتے میں تبدیل ہوگئی۔

کیمرون او ریلی کون ؟

کیمرون او ریلی آئرلینڈ کے معروف میڈیا ٹائیکون آنجہانی ٹونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد گولڈمین سیکس سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں خاندانی میڈیا کاروبار سے وابستہ ہوگئے، وہ 2011 میں انرجی میٹرنگ کمپنی Landis+Gyr کو توشیبا کو 2.3 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد نمایاں کاروباری کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

خیال رہے جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، اس وقت جمائما کی عمر 21 سال جبکہ عمران خان 42 سال کے تھے ، دونوں کی شادی پہلے پیرس میں نکاح اور بعد ازاں لندن میں سول تقریب کے ذریعے ہوئی۔

شادی کے بعد جمائما نے اسلام قبول کیا اور پاکستان منتقل ہوگئیں، دونوں کے دو بیٹے سلیمان عیسیٰ اور قاسم ہیں۔

تقریباً 9 سال ساتھ رہنے کے بعد عمران خان اور جمائما نے 2004 میں طلاق لے لی، طلاق کے بعد جمائما اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ واپس چلی گئیں اور بعد ازاں فلم و ٹی وی پروڈکشن اور اسکرین رائٹنگ میں اپنا کیریئر بنایا۔

رپورٹ کے مطابق جمائما کی دوسری شادی بھی انتہائی نجی انداز میں ہوئی ہے اور جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے