زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
حضرو کی حدود میں چھچھ انٹر چینج کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش ایا، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو حضرو منتقل کر دیا گیا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
