بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے اور صرف وصولی کا انتظار ہے
مودی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔ ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا جبکہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے مکمل طور پر طے تھا اور فاتح بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے دستیاب بھی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے خود ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران یہ دوسری بار بھارتی ٹیم کا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی رویہ ہے جبکہ بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے اور صرف وصولی کا انتظار ہے۔
اے سی سی ذرائع کے مطابق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ محسن نقوی بھی اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
