• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 1:56 صبح
  • پاکستان

تحقیق کے مطابق یہ ماسٹوڈون اپنی زندگی کے تقریباً 40 ویں برس میں تھا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سائنس دان نے سروے کے دوران اتفاقاً تقریباً 25 لاکھ سال قدیم ماسٹوڈون (ہاتھی نما جانور) کا دانت دریافت کرلیا، جسے قدیم پیسیفک ماسٹوڈون سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

ارضی ساخت اور زمین کی سطح کا مطالعہ کرنے والی ماہرِ ارضیات بریجڈ لنچ ریاست میں خطرے سے دوچار ریڈ لیگڈ مینڈک کے مسکن کو بہتر بنانے کے منصوبے کے سلسلے میں ایک نالے کا جائزہ لے رہی تھیں۔

بریجڈ کے مطابق وہ نالے کی تہہ میں موجود چٹانوں کا سروے کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک عجیب شکل کی چیز نظر آئی۔ انہوں نے اس کی تصویر بنائی اور معمول کے مطابق اپنا سروے جاری رکھا، اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک غیر معمولی تاریخی دریافت ہے۔

اگلے روز تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے بریجڈ نے محسوس کیا کہ یہ دراصل ایک غیر معمولی حد تک محفوظ قدیم دانت ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دانت ایک قدیم پیسیفک ماسٹوڈون کا تھا، جس کی عمر کا اندازہ تقریباً 25 لاکھ سال لگایا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ماسٹوڈون اپنی زندگی کے تقریباً 40 ویں برس میں تھا۔

بریجڈ لنچ نے اس دریافت کو اپنے سائنسی کیریئر کا انتہائی دلچسپ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور ماہرِ ارضیات میدان میں مختلف چیزیں ضرور دیکھی ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں کبھی ایسی حیران کن چیز نہیں ملی۔

یہ اتفاقی دریافت ماہرین کو خطے میں لاکھوں سال قبل موجود بڑے قدیم جانوروں اور اس دور کے ماحول کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے