• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 1:08 صبح
  • پاکستان

مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے روانہ ہونے والے جہاز میں 243 افراد سوار تھے اور عملے کے 30 ارکان بھی شامل تھے، حکام

انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 129 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو صبح خراب موسم کے دوران بحیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز ورگو ٹرانسپورٹ 8 الٹ گیا اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید 129 افراد لاپتا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جہاز سے 108 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور دیگر ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق جہاز گزشتہ روز مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے روانہ ہوا تھا، جس میں 243 افراد سوار تھے اور عملے کے 30 ارکان بھی شامل تھے۔

ریسکیو سینٹر میں مسافر رینٹو اراہاب نے بتایا کہ انہوں نے جہاز الٹنے کے بعد ریلنگ کو مضبوطی سے پکڑ لیا، پھر جب حادثے کا شکار جہاز پانی میں ہچکولے کھا رہا تھا تو وہ اس کے نسبتاً اونچے حصے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

جنوبی صوبے کلیمانتان کے شہر بنجارماسن موجود مسافر نے بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اب سب کچھ قسمت پر چھوڑ دینا چاہیے اور میں صرف اپنی سلامتی کے لیے دعا ہی کر سکتا تھا۔

حادثے کی خبر ملتے ہیں جہاز کے مسافروں کے اہل خانہ بھی شہر میں جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے لگے۔

خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ کشتی پر سوار اپنے شوہر ہرمن سے فون پر بات کر رہی تھیں لیکن اسی کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوگیا اور پھر ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈوڈی پروواگاندھی میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ علاقے سے گزرنے والے ہیلی کاپٹر نے اطلاع دی کہ جہاز الٹ گیا ہے، حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے بنجارماسن میں واقع دفتر کے سربراہ آئی پوتو سودایانا نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ریسکیو کیے گئے مسافروں کو دیگر جہازوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان میں سے بعض کو مشرقی جاوا کی ایک بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے