• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 4:21 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

اسلام آباد (13 ستمبر 2026): موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کامیاب مذاکرات پر پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے ای ایف ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پانچویں قسط ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے ہونے والے مذاکرات میں پاکستان آئی ایم ایف کو جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دے گا۔ آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارک اور معاشی اصلاحات کے اہداف پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر بجلی اور گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی۔

پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 جب کہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات پر اخراجات آئی ایم ایف قرض سے بھی زیادہ، ویڈیو رپورٹ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے