• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

دہلی (13 ستمبر 2026): بھارتی صحافی کا وار خالی گیا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

برکس اجلاس کے لیے بھارت میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دے کر پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگوانا چاہا تو انور ابراہیم نے ایسا کرنے سے صاف اور دوٹوک انکار کر دیا۔

انورابراہیم نے کہا بحیثیت وزیراعظم ان حقائق پر بات کر سکتے ہیں، جو ریاستی اداروں نے دیے۔ ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی، جس میں ثابت ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے عوام پر جاری بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے شواہد سفیروں کے سامنے رکھ دیے

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے