• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 11:14 صبح
  • پاکستان

ماہرین نے ایسی تین غذاؤں کی نشاندہی کی ہے جن کا زیادہ استعمال جلد کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد میں تبدیلیاں آنا ایک قدرتی عمل ہے، تاہم طرز زندگی اور خوراک بھی جلد کی مجموعی حالت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے ایسی تین غذاؤں کی نشاندہی کی ہے جن کا زیادہ استعمال جلد کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور جھریوں کے عمل کو بڑھا سکتا ہے۔

خواتین عموماً بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کو کم کرنے کے لیے مہنگی مصنوعات اور مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کا سہارا لیتی ہیں، لیکن جلد کی صحت میں روزمرہ عادات اور خوراک بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان غذاؤں میں سب سے پہلے ریفائنڈ شوگر شامل ہے۔ کینڈی، کوکیز اور میٹھے سافٹ ڈرنکس جیسی اشیا میں موجود زیادہ مقدار میں چینی جلد کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی جلد میں موجود کولیجن ریشوں کو متاثر کرسکتی ہے، جبکہ کولیجن وہ اہم پروٹین ہے جو جلد کو مضبوط اور لچکدار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

سیچوریٹڈ فیٹس والی ڈیری مصنوعات

دوسری جانب بعض ڈیری مصنوعات میں سیچوریٹڈ فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جنہیں جلد کی صحت پر منفی اثرات سے جوڑا جاتا ہے۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر جیسیکا کرنٹ مارگریٹ کے مطابق تحقیق میں مغربی طرز کی ایسی خوراک کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں گوشت اور ڈیری مصنوعات زیادہ جبکہ فائبر کم ہوتا ہے، اور یہ طرز خوراک جلد کی ساخت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

تیسری قسم پروسیسڈ گوشت کی ہے۔ ایسے گوشت میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے، جس کے زیادہ استعمال کو آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقوں جیسے مسائل سے جوڑا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پروسیسڈ گوشت میں استعمال ہونے والے بعض پریزرویٹوز بھی جلد میں کولیجن کی سطح کو متاثر کرسکتے ہیں۔

کولیجن کی ساخت یا مقدار میں کمی جلد کی مضبوطی اور لچک پر اثر ڈال سکتی ہے، جس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ جھریاں زیادہ نمایاں دکھائی دے سکتی ہیں۔ تاہم جلد کی عمر رسیدگی ایک پیچیدہ قدرتی عمل ہے اور صرف کسی ایک غذا کو جھریوں کی واحد وجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے