پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد سہیل کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہوں کو تبدیل کردیا گیا، سہیل چوہدری کو آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داری دے دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویزن سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق انسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد سہیل کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے جبکہ این سی سی آئی اے سید خرم علی نیشنل پولیس بیورو کو ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
