• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 9:13 شام
  • پاکستان

عارف سعید 2026 سے 2029 کی مدت کے لیے ایشیا اور یورپ کے علاقائی نمائندے منتخب ہوئے ہیں

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہوگئے ۔عارف سعید 2026 سے 2029 کی مدت کے لیے ایشیا اور یورپ کے علاقائی نمائندے منتخب ہوئے ہیں۔

عارف سعید کا انتخاب سعودی عرب کے شہر طائف میں اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے 15ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں ہوا۔

اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی میں 57 رکن قومی اولمپک کمیٹیاں شامل ہیں سیکرٹری پی او اے خالد محمود کے مطابق عارف سعید کی ایگزیکٹو بورڈ میں شمولیت سے عالمی اور علاقائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی مزید مضبوط ہوگئی۔

عارف سعید کھلاڑیوں کی ترقی و فلاح، قومی اولمپک کمیٹیوں کے درمیان تعاون اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں گے۔ پی او اے اولمپک فیملی نے بھی صدر پی او اے کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے۔ عارف سعید کی موجودگی میں باہمی تعلقات میں بہتری کے ساتھ کھیلوں کے روابط میں بھی اضاف ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے