نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
نئی دہلی(12 ستمبر 2026): بھارتی صحافی اجے شکلا اور دیگر حلقوں کی جانب سے کیے جانے والے سنسنی خیز انکشافات نے مودی سرکار کے اس ناپاک سیاسی ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے جو اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام کے مقام پر رچے گئے فالس فلیگ ڈرامے کے پس پردہ تیار کیا تھا۔
بھارتی صحافی اجے شکلا کے مطابق مودی حکومت نے اس نام نہاد فالس فلیگ ڈرامے کے ذریعے ایک طرف پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کو تقویت دینے کی ناکام کوشش کی، تو دوسری طرف اس کا اصل مقصد امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور من مانی جائیدادوں اور زمینوں پر قبضہ جمانا تھا۔ اس سازش کا مقصد مقبوضہ وادی میں ذاتی اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہ تھا۔
اجے شکلا نے یہ بھی اجاگر کیا کہ اس سے قبل بھی متعدد بھارتی رہنما اور نامور شخصیات فالس فلیگ کے پس پردہ بھارتی حکومت کے مکروہ کردار کو بے نقاب کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ کی وہ گواہی بھی اہمیت رکھتی ہے جس میں وہ گجرات میں ہونے والے قتل عام کو بھی مودی سرکار کی سوچی سمجھی سازش قرار دے چکے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو ایک منظم سازش اور سستا ڈرامہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی سیکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر اجے ساہنی نے بھی اس واقعے کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیاپال ملک نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو اس گھناؤنے کھیل پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اس کے علاوہ بھارتی سابق رکن اسمبلی وجے تیواری بھی کھل کر پہلگام حملے کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد کر چکے ہیں۔
بھارتی فنکار اور عوام بھی اس حکومتی ناٹک کو بھانپ چکے ہیں۔ معروف بھارتی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آخر تمام بڑے دہشت گرد حملے ہمیشہ بی جے پی کی حکومت میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟
حملے کے فوری بعد پاکستان پر بغیر کسی تحقیق کے الزام تراشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔ بھارتی عوام اپنے داخلی مسائل اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی کے ان سازشی ہتھکنڈوں کو پہلے ہی یکسر مسترد کر چکے ہیں۔
