• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:37 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

نیویارک: سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام قرار دے دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس عراق اور افغانستان میں جنگ کا واضح مقصد اور اینڈ گیم نہیں تھا۔

انہوں نے ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو غلطی عراق اور افغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔

سابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمتِ عملی اور اینڈ گیم ضروری ہے، لیکن عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔

عراق سے ڈرون حملہ، سعودی عرب نے تیل کی بڑی پائپ لائن بند کر دی

رپورٹس کے مطابق پنیٹا کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور وہی غلطیاں دوبارہ دہرا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے