• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اب تک منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا

معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار وجہ شادی کی قیاس آرائیاں اور منگنی کی مہنگی انگوٹھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور مبینہ طور پر اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

ایک قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ جس انگوٹھی کو پسند کرتی ہیں اس کی قیمت خاصی زیادہ ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ جسٹن پر اسے خریدنے کیلئے بھاری رقم خرچ کرنے کا دباؤ ہو۔ اسی لیے وہ ایسی انگوٹھی قبول کرنے کے بجائے جو انہیں پسند نہ آئے، اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔

تاہم اہم بات یہ ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اب تک منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے انگوٹھی اور ممکنہ شادی سے متعلق باتیں فی الحال رپورٹس اور قریبی ذرائع کے دعوؤں تک محدود ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے