• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:45 صبح
  • پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک دفعہ پھر فی لیٹر 5 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وضع کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے بڑھا دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 400 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 403 روپے 32 پیسے کی حد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول بھی فی لیٹر 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک 3 روز کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے اور گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کرکے نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے