• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 11:18 شام
  • پاکستان

رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 43 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے، محکمہ صحت

شہر میں دو روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔

اسپتال حکام کے مطابق آج شاہ فیصل کالونی، ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی وقاص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو آج سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا، جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، متاثرہ شخص سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا، جہاں جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 43 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے