• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 10:32 شام
  • پاکستان

چوہدری بشیر محمود بشیر ورک کچھ عرصے سے علیل اور لاہور میں زیرعلاج تھے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیملی ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے-77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری بشیر محمود ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور لاہور میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2024 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 گوجرانوالہ ون سے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے