• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 4:11 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

کانگو: مشرقی کانگو کے بوکاوو شہر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اسکولوں کے ساتھ 300 گھر بھی جل کر خاک ہوگئے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 19 طالبات سمیت 29 طلبا جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو شہر پر کنٹرول رکھنے والے ایک باغی گروپ ’ایم 23‘ کے ترجمان لارنس کانیوکا نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔

مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ پہلے ایک گھر میں لگی اور پھر قریب واقع 2 اسکولوں اور دیگر گھروں تک پھیل گئی۔ کئی طلبا ’فوراہا سیکنڈری اسکول‘ کے اندر پھنس گئے جن کی موت واقع ہوگئی۔

A major accident occurred on Thursday in the eastern Congolese city of Bukavu. A fire broke out in two schools here, killing 26 students. Dozens of people were injured in this incident. #Bukavu #Congo #SchoolFire #SchoolTragedy #Students #TragicIncident #FireAccident #Breaking https://t.co/IuyzcxxNMw — VIRAL VOLT (@ViralVolT1) September 11, 2026

A major accident occurred on Thursday in the eastern Congolese city of Bukavu. A fire broke out in two schools here, killing 26 students. Dozens of people were injured in this incident.

#Bukavu #Congo #SchoolFire #SchoolTragedy #Students #TragicIncident #FireAccident #Breaking https://t.co/IuyzcxxNMw

— VIRAL VOLT (@ViralVolT1) September 11, 2026

موئز لوبالا نے بتایا کہ اسکول سے باہر نکلنے کا راستہ بہت تنگ تھا۔ کچھ طلبا نے کھڑکیوں سے کودنا شروع کر دیا، جبکہ باقی طلبا نے دروازے کی طرف دوڑ لگادی، جیسے ہی سب نے باہر نکلنے کی کوشش کی، طلبا کو دھکے لگے وہ گر گئے اور کچلے گئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2 اسکولوں کے ساتھ ساتھ قریب میں موجود 300 لکڑی کے مکانات پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئے۔

چینی بندرگاہ پر کارگو جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی، 25 افراد ہلاک

ایک مقامی اسپتال کے اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں 50 سے زائد طلبا کو لایا گیا تھا، جن میں سے 14 بچوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جبکہ 21 مریض اب بھی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے