• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

بلوچستان کے ضلع سوراب میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کی گئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق خاران سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زین عارف ولد حاجی محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں حبیب ولد محمد عارف اور جنید ولد دیدگ وفا شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کے ساتھ ساتھ گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پولیس نے جاں بحق زین عارف کی میت لواحقین کے حوالے کر دی ہے، تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم سکیورٹی سخت کر کے واقعے کے محرکات معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے