• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:46 شام
  • پاکستان

فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ولی نے کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں پولیس رپورٹ جمع کرادی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، عامر چمکنی اور کامران بنگش کی بھی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کرلی ہے، جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔

جج محمد ولی نے تفتیشی افسر کو چالان بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقی ملزمان کو گرفتار کرنا یا نہ کرنا پولیس کا کام ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چالان بھی جمع کرادیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کی روشنی میں ملزمان کو نامزد کیا ہے۔

ان کے مطابق فرانزک رپورٹ میں وزیراعلیٰ اور دیگر ملزمان کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے