• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:43 شام
  • Australia

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقلیتی رہنماء سموئیل پیارے اور پمز کی ڈپٹی چیف نرسنگ شازیہ بھی انکے ہمراہ تھیں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی سانحہ میں ایک نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کو ایک لاکھ روپے کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقلیتی رہنماء سموئیل پیارے اور پمز کی ڈپٹی چیف نرسنگ شازیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی مسیحائی پیشہ کا طرہ امتیاز ہے. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نرس رضیہ کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہانگیر سیف اللہ خان چیئرمین سیف گروپ نے ملاقات کی. پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،سیف گروپ کے سینیئر منیجر دانش افتخار ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری عابد خان مروت بھی انکے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں انہوں نے گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ میں ہسپتال اور کھیلوں کے لیئے گراؤنڈز انتہائی ضروری ہیں. جہانگیر سیف اللہ خان نے کہا کہ ہسپتال اور گراؤنڈ منصوبہ کا حصہ ہیں تاہم اس پر کام کو مزید تیز کیا جائے گا. انہوں نے سیف گروپ کی اس حوالہ سے کاوشوں کو سراہا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے