• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

شہر میں آج زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے ، جبکہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ تر موسم دھوپ رہنے کی توقع ہے ، جبکہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہورہا ہے، جبکہ جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں معمولی خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے