• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:48 صبح
  • پاکستان

وائرل فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 7 مسلح ملزمان نے سرعام 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل فوٹیج میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کو دو نوجوانوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان باری باری نوجوانوں کے قریب آتے ہیں انہیں اسلحے کے زور پر لوٹتے ہیں اور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن میں جگہ جگہ کیمرے نصب ہونے اور مسلسل مانیٹرنگ کے باوجود مسلح گروہ سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائرل فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے اور علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے