• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 4:26 صبح
  • پاکستان

رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک ہفتے قبل ڈاکو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

رواں سال کے دوران ڈکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور میں 12 اور 13 ستمبر کی درمیانی شب نور احمد نامی شہری نے مددگار ون فائیو پر اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین جانے کی اطلاع دی تھی۔

جس پر مددگار پولیس موقع پرپہنچ گئی اور موبائل فون کی لوکیشن کے ذریعے پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اسی دوران ایک گلی میں پولیس نے چھاپہ مارا تو 2 ڈاکوؤں موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نور احمد نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔

اس دوران ڈاکو کی فائرنگ سے نور احمد پیٹ پر گولی سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو یوسف بھی اپنی گولی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے گرفتار زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تاحال پولیس حراست میں زیر علاج ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والا شہری ہفتے کو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے