• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 2:28 صبح
  • پاکستان

واقعے کے حوالے سے تاحال کسی فریق نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، پولیس حکام

شہر قائد میں طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد زخم ہونے والے افراد اپنی مدد آپ کے تحت نجی اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے چلے گئے تاہم اب تک کوئی زخمی جناح اسپتال نہیں پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تاحال کسی فریق نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

احتجاج کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجوہات جاننے سمیت واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے