• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 7:48 صبح
  • پاکستان

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا

شہر قائد کے علاقے اسکیم 33 غازی گوٹھ جلبانی چوک کے قریب سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ شہباز اور 20 سالہ افضل کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے