آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا، بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔
شہدا میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے، دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس سے 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کےگٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
