• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 6:58 صبح
  • پاکستان

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے، پولیس

اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پمزاسپتال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی ٹیم کو پمز اسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حراست میں لی گئی خواتین نے بچے کی والدہ کو مبینہ طور پر دھوکہ دیا اور نومولود سے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی جس کے بعد اسے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے