• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:02 شام
  • پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بند کریں۔

او آئی سی رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا افغانستان کی صورتحال علاقائی امن و سلامتی پر اثر انداز ہو رہی ہے، اگست 2021 افغانستان کے لیے فیصلہ کن موڑ تھا، پاکستان پہلا ملک تھا جس نے افغان عوام کے لیے دروازے کھولے، پاکستان نے دسمبر 2021 میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی، امید تھی طالبان دہشت گردی ختم کریں گے اور سیاسی شمولیت بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا طالبان انسانی حقوق کا تحفظ کریں، افسوس عالمی برادری کی افغانستان کے حوالے سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، طالبان کو دہشت گردی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان سے منصوبہ بندی ہو رہی ہے، طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بند کریں، ان حملوں کو بیرونی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، یہ گروہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کے ادارے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، کوہاٹ مسجد پر حملے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، او آئی سی کو طالبان پر زور دینا چاہیے کہ دہشت گردی ختم کریں، اور افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا طالبان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں، اور عام شہریوں کی بنیادی آزادیوں سے انکار کرنے والی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، افغان عوام پہلے ہی خانہ جنگی اور تنازعات کی تکالیف برداشت کر چکے ہیں، طالبان تمام نسلی گروہوں اور اقلیتوں کو شامل کرکے جامع سیاسی عمل اپنائیں، افغان شہریوں کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری میں سہولت فراہم کریں، عالمی برادری بھی اس بوجھ میں حصہ لے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے زیادہ خواہاں ہے، افغانستان میں بےامنی کے نتائج سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، پاکستان ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کے قیام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس مقصد کے لیے باہمی احترام اور طالبان کا سیاسی عزم ضروری ہے۔

کوئٹہ: پولیس چوکی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

2025 کا پاک بھارت تنازع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے: اسحاق ڈار

پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا

کراچی میں آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان، اکتوبر میں موسم زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی

ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو ’فنٹاسٹک وزیراعظم‘ قرار دیدیا

کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا وقت آ گیا ہے: مصطفیٰ کمال

پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار

جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہو رہی ہے، طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی بند کریں: وزیر خارجہ

• 26 منٹ پہلے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

• 27 منٹ پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

• 35 منٹ پہلے ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر سوگ مناتے تھے، اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے: صبا فیصل

ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر سوگ مناتے تھے، اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے: صبا فیصل

• 1 گھنٹے پہلے آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

• 1 گھنٹے پہلے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

• 1 گھنٹے پہلے 2025 کا پاک بھارت تنازع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے: اسحاق ڈار

• 1 گھنٹے پہلے کوئٹہ: پولیس چوکی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے