• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 3:48 شام
  • Australia

فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے شکار اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

صحت کے لیے فائدہ مند طرز زندگی سے اس بیماری کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیا واقعی اس خیال میں کوئی حقیقت ہے کہ کھانے کے دوران یا اس کے بعد پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک عام پھل کھانے سے آپ ہائی بلڈ پریشر سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ جسم کے اندر سوڈیم (نمکیات) اور پوٹاشیم کے توازن کو درست رکھیں جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

سوڈیم بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتا ہے

دہائیوں سے اس حوالے سے تحقیقی کام ہو رہا ہے جس میں زیادہ نمک کے استعمال اور ہائی بلڈ پریشر، قبل از وقت موت اور دیگر طبی پیچیدگیوں کے درمیان تعلق ثابت ہوا ہے۔

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر نمک کا استعمال ترک کرنا بھی صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا۔

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک کا محدود اور پوٹاشیم کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ نمک سے دوری کوئی حل نہیں بلکہ متوازن سوچ ضروری ہے۔

جسم کے اندر نمک کی زیادہ مقدار خون میں موجود پانی کو کھینچ لیتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

جب آپ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں تو نمکیات کی زیادہ مقدار پیشاب کے راستے خارج ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

پوٹاشیم سے خون کی شریانوں کو بھی سکون ملتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

روزانہ کتنی مقدار میں پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے؟

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ہائی بلڈ پریشر گائیڈلائنز کے مطابق روزانہ 3500 سے 5 ہزار ملی گرام پوٹاشیم کو جزوبدن بنانے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نمک کی مقدار 1500 ملی گرام سے کم ہونی چاہیے۔

اچھی صحت کے حصول کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی سائنس نے ٹھوس انداز سے تصدیق کی ہے۔

ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نمک کے کم جبکہ پوٹاشیم کے زیادہ استعمال سے دل کی صحت اور بلڈ پریشر کو فائدہ ہوتا ہے۔

پوٹاشیم کا حصول کیسے ممکن ہے؟

آپ پوٹاشیم کو پھلوں جیسے کیلوں، کھجوروں اور خربوزوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک کی کم مقدار استعمال کرنے سے زیادہ غذا میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

صبح کے وقت چہل قدمی کو معمول بنانا جسمانی اور ذہنی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔

کیلے، شکر قندی، پالک اور متعدد دیگر غذاؤں کے ذریعے پوٹاشیم کو جسم کا حصہ بنانا ممکن ہے۔

درحقیقت پوٹاشیم سے بھرپور غذؤں کے استعمال سے اس وقت بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جب آپ زیادہ نمکین غذؤں کا استعمال کر رہے ہوں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت

وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی

کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار

بلڈ شوگر جیسے دائمی مرض سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

بیشتر افراد کی وہ عام عادت جو کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے

کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

رات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟

ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیں

ہفتے کا وہ دن جب اضافی نیند دل کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے

ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا

سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف

تازہ ترین

• 39 منٹ پہلے وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

• 47 منٹ پہلے کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

• 47 منٹ پہلے آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے اسکارف پر پابندی کا قانون نافذ

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے اسکارف پر پابندی کا قانون نافذ

• 49 منٹ پہلے بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

• 1 گھنٹے پہلے دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت

• 2 گھنٹے پہلے کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

• 2 گھنٹے پہلے مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

• 2 گھنٹے پہلے گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے