• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 3:52 شام
  • Australia

آسٹریا میں تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے ساتھ ہی 14 سال سے کم عمر طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا۔

آسٹریا کی تین جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسکولوں میں اس پابندی کی تجویز پیش کی تھی، حکمران اتحاد کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام لڑکیوں کی آزادی کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ قانون دسمبر میں انتہائی دائیں بازو کی 'فریڈم پارٹی' کی حمایت سے پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا جبکہ پارلیمنٹ کی سب سے چھوٹی جماعت بائیں بازو کی 'گرینز' پارٹی نے اس قانون کی مخالفت کی تھی۔

نئے قانون کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی طالبہ کے ساتھ اسکول انتظامیہ کا بات چیت کرنا لازمی ہے جس کے بعد 150 سے 800 یورو (175 سے 930 ڈالر) تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریا کے مسلمانوں کی باقاعدہ نمائندگی کرنے والی تنظیم 'اسلامک ریلیجیئس کمیونٹی اِن آسٹریا' نے اس اقدام کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے جولائی میں اس حوالے سے دائر درخواستیں یہ کہہ کر مسترد کر دی تھیں کہ قانون ابھی نافذ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ آسٹریا کی آئینی عدالت نے 2020 میں اسکولوں میں 10 سال سے کم عمر بچیوں پر اسکارف کی پابندی کے ایک سابقہ قانون کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ قانون مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہے اور ریاست کا فرض ہے کہ وہ مذہبی معاملات میں غیر جانبدار رہے۔

مصنوعی ذہانت انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

شمالی کوریا کے بحری بیڑے میں نیا جنگی جہاز شامل، ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں سے لیس ہوگا

شمالی کوریا اور روس کے درمیان پہلے پل کا افتتاح کردیا گیا

نئی دہلی: ہاسٹل کی چھت گرنے سے 7 طلبہ ہلاک، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

میکسیکو: مذہبی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 زخمی

جہاز میں سرکش مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک

ترکیے نے آئندہ 3 سالوں کیلئے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ابوظبی میں منعقدہ نمائش میں نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلام

'تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں'، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے بیانات کی مذمت

تازہ ترین

• 41 منٹ پہلے وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

• 48 منٹ پہلے کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

• 48 منٹ پہلے آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے اسکارف پر پابندی کا قانون نافذ

• 50 منٹ پہلے بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

• 1 گھنٹے پہلے دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت

دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت

• 2 گھنٹے پہلے کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

• 2 گھنٹے پہلے مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

• 2 گھنٹے پہلے گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے