• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 4:06 شام
  • Australia

سندھ حکومت کا صوبوں کے معاملے پر فیصلہ اُن کا حق ہے، نئے انتطامی یونٹ وفاق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا اچھا اقدام ہے، دنیا کے بہت سے دارالحکومتوں میں اس نوعیت کا نظام موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اگر اسلام آباد میں یہ نظام نافذ ہوتا ہے تو باقی صوبوں میں بھی اس پر عمل درآمد آسان ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نئی دہلی میں بھی مکمل طور پر الگ حکومت موجود ہے جبکہ افغانستان میں بھی 34 سے 35 صوبے ہیں۔ صوبوں کے معاملے پر سخت رویہ اختیار کرنا میرے خیال میں درست نہیں۔

دھرتی ماں صرف پاکستان، صوبوں کی اوقات محض انتظامی یونٹس سے زیادہ نہیں، خالد مقبول صدیقی

جذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقوی

صوبے بولیں یا انتظامی یونٹ ایم کیو ایم اپنے مؤقف پر قائم ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ یہ کسی صوبے کے خلاف اقدام نہیں بلکہ وفاق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔ نئے صوبوں کے بجائے نئے انتظامی یونٹس کی اصطلاح استعمال کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا وزیراعظم کی جانب سے نئے صوبوں کے حوالے سے کسی پیش رفت کا انہیں علم نہیں، صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا الگ مؤقف اختیار کرنا ان کا حق ہے، تاہم جب کوئی متفقہ فیصلہ ہوگا تو سب کو اسے ماننا ہوگا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کے مسائل کا حل عوام کا حق ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے