• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 11:22 صبح
  • پاکستان

حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو حکومت کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک سے زرداری اور شریف خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان مضطرب عوام کے لیے بہترین چوائس بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر وقت ضائع کیے بغیر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

لیاقت بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو نہ صرف سپر لانگ مارچ ہوگا بلکہ حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام کی ناکامی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے