عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ریاض: سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا۔
روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کے زیرِ قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے منگل کے روز مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک ڈرون کو اُس وقت روک کر تباہ کر دیا جب وہ مقدس شہر کے اوپر ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو رہا تھا۔
ترجمان ترکی المالکی نے بدھ کی صبح کہا ڈرون کے ذریعے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، واقعہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈرون حملے کی کوشش لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مشتعل کرنے کی سنگین کوشش تھی، حملے کی کوشش حرمین شریفین کے سیکیورٹی اہلکاروں کو خوف زدہ کرنے کے مترادف ہے، ترجمان نے حملے کی کوشش شہریوں اور مقیم افراد کو نقصان پہنچانے کی سنگین کوشش بھی قرار دے دی۔
پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب کا تیل سے متعلق اہم فیصلہ
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور زائرین کی سلامتی سرخ لکیر ہے، سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے منگل کے روز ملک کے مختلف حصوں، بشمول مکہ اور دیگر شہروں، میں سیکیورٹی الرٹس جاری کیے۔
