• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 4:52 شام
  • پاکستان

برطانوی شہر پورٹس ماؤتھ میں پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو پناہ کے متلاشی افراد سمجھ کر ہوٹل کے باہر نقاب پوش مظاہرین جمع ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 افراد کا گروہ غلط فہمی کی بنیاد پر فور اسٹار ہوٹل کے باہر جمع ہوا کہ پناہ گزینوں کی ’چار بسوں‘ کو وہاں لایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ہیمپشائر کاؤنٹی میں پناہ کے متلاشی افراد کو کشتیوں سے اتارے جانے کے چند روز بعد پیش آیا۔

ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک کے مطابق انہیں منگل کی شام گھر پر موجودگی کے دوران اطلاع دی گئی کہ تقریباً 40 افراد ہوٹل کے باہر جمع ہیں اور ان میں سے کئی نے چہرے چھپا رکھے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ یہ افراد ممکنہ طور پر پناہ کے متلاشی افراد کی ہوٹل میں موجودگی کے خلاف جمع ہوئے ہیں جس پر وہ میڈوک ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے ہوٹل کے منیجر سے بات کی جس سے پتا چلا کہ ہوٹل میں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان قیام پذیر ہیں جو جنوبی ساحلی علاقے کے دورے پر ہیں اور ہوٹل کو اپنے قیام کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

میڈوک نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کوچ سے بھی بات کی جنہوں نے صورتحال کو سمجھا اور تعاون کیا، اس کے بعد میڈوک نے ہوٹل کے باہر موجود مظاہرین سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان سے غلط فہمی ہوئی ہے اور ہوٹل میں موجود افراد کرکٹ ٹیم کے ارکان ہیں۔

میڈوک کے مطابق وضاحت سامنے آنے کے چند ہی منٹ بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورے کے بقیہ حصے کے لیے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے

برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز

جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستانی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے

پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم

7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

• 6 منٹ پہلے انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج

• 16 منٹ پہلے این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

• 19 منٹ پہلے برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

• 28 منٹ پہلے امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا

امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا

• 32 منٹ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم

• 33 منٹ پہلے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، امریکی میڈیا

اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، امریکی میڈیا

• 51 منٹ پہلے موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے