جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!
صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
(7 اکتوبر 2026): مائیکروسافٹ اور انویڈیا نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی لیپ ٹاپ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ انویڈیا کے طاقتور چپس سے لیس ایک نیا اے آئی لیپ ٹاپ متعارف کروانے جا رہا ہے، جس کا مقصد ونڈوز کو ایک ایسے پلیٹ فارم میں بدلنا ہے جہاں اے آئی ایجنٹس کلاؤڈ تک رسائی کے بغیر خودکار طریقے سے کوڈ لکھنے جیسے کام انجام دے سکیں۔
مائیکروسافٹ کے اس اقدام کا مقصد مہنگے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈیٹا سینٹرز کا کچھ کام اب دفاتر اور گھروں میں موجود ونڈوز لیپ ٹاپ پر منتقل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ کمپنی کا اس مارکیٹ پر طویل عرصے سے مضبوط غلبہ ہے اور یہاں صارفین خود ہارڈ ویئر کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ اس کا پرانا حریف ایپل بھی اپنے نئے میک کمپیوٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری طرف انویڈیا ہے، جس کیلیے ونڈوز لیپ ٹاپ کی اس مارکیٹ میں قدم جمانا ایک ایسے امتحان ہے جس پر اس کے پرانے حریف انٹیل اور اے ایم ڈی کا طویل عرصے سے غلبہ رہا ہے۔
سان فرانسسکو میں مائیکروسافٹ کی زیر میزبانی ہونے والی یہ تقریب دونوں بڑی کمپنیوں کے کئی سال کی محنت کا نتیجہ ہے، اس شراکت داری کا مقصد اے آئی چپس کی مدد سے کمپیوٹر کوڈ لکھنے یا پیچیدہ کاروباری پروجیکٹس جیسے کام براہ راست ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر انجام دینا ہے۔
مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا اور انویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نئے اے آئی لیپ ٹاپ کا تعارف کروائیں گے جس ’سرفیس لیپ ٹاپ الٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال اس نئی ڈیوائس کی قیمت کا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں میموری چپس کی قلت کی وجہ سے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔
