• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 10:41 صبح
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

بیجنگ: چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن کا کہنا ہے کہ چین بیرونی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن کا کہنا ہے کہ چینی فوج علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج اپنی تعمیر و تشکیل کے تجربات دیگر افواج کے ساتھ شیئر کرے گی اور مناسب معاونت فراہم کرے گی، ہم مشترکہ مشقوں، عملے کی تربیت، ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے، فوجی طاقت مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، ظلم اور زبردستی سے تقسیم میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو متعلقہ فریقین کی خودمختاری اور مرضی کا احترام کرنا چاہیے، چین دشمنی کے خاتمے کے لیے بطور مستحکم قوت برقرار ہے۔

ایران جنگ بہت جلد نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی، جے ڈی وینس

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کثیر الجہتی نظام کی پاسداری کرنی چاہیے، تمام متعلقہ ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا خیال رکھنا چاہیے، مساوی اور منظم ملٹی پولر دنیا کی تعمیر کرنی چاہیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے