واشنگٹن: 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا ڈٹ گیا، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یکجہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این ، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔
فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت جاری کیاگیاہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہوگا۔
یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی این این کو اس کی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے روکنے کی وجہ سے کیا گیاہے۔
تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویز منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
یہ ادارے میری انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہےتھے۔ آئندہ مزید میڈیا اداروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے: ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے ان تینوں اداروں کے صحافیوں پر داخلہ بند کرتے ہوئے کسی خاص نیوز کی نشاندہی نہیں کی تھی۔ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دی تھی کہ دیگر نیوز اداروں کے صحافیوں پر بھی وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کیے جاسکتے ہیں۔
سی این این ، ایم ایس ناؤ اور پولیٹکیو نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ صدرٹرمپ کے اقدام کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کریں گے۔
صدرٹرمپ نے پیر کو بھی اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کیخلاف کارروائی کادفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔
صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس آزاد پریس کے خلاف حملہ آور نہیں، یہ فیک نیوز پر حملہ ہے جو کہ امریکا میں کینسر کی طرح پھیل گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی
برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی
سنگاپور کے قریب بڑا مال بردار جہاز چینی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا
آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا
روس: پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل
کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار
اٹلی کا اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے، تعلیمی اداروں میں نقاب وبرقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان
بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا
یہودیوں کے مقدس دن پر دیوار گریہ پر ہزاروں افراد کا اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
تازہ ترین
• 14 منٹ پہلے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی
• 2 گھنٹے پہلے برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی
• 3 گھنٹے پہلے پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی
پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی
• 4 گھنٹے پہلے جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا
جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا
• 5 گھنٹے پہلے وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون، لانگ مارچ ملتوی کرنےکی درخواست
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون، لانگ مارچ ملتوی کرنےکی درخواست
• 5 گھنٹے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
• 6 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، وزیراعظم سے سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
