• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 7:22 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

لندن: شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا ہے جس میں ان کی اہلیہ، اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آرہیں، بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی، ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں، لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔

ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے