• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 4:42 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

بھارت کے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمیئر گزشتہ دنوں ہوا جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔

پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ بگ باس ’آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔‘

اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں، جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے، اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر میرا اپنا انتخاب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں بھی کئی مرتبہ شادی اور رشتے سے متعلق سوالات کا سامنا کر چکے ہیں، ان کی سابقہ رومانوی زندگی میں ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے نام زیرِ گردش رہے ہیں، تاہم ان میں سے کئی تعلقات کبھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیے گئے۔

سلمان خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ میں عہد سے خوفزدہ نہیں، بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتا ہوں تو اسے نبھاتا ہوں۔

انہوں نے خواتین کے احترام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں خواتین کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے