• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:57 صبح
  • پاکستان

نیویارک: پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے تمام حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن کی صورتحال پر منعقدہ ہنگامی اجلاس سے سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی بگڑتی صورتحال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے تمام حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، حوثی حملوں سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوثی حملوں کے عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ باب المندب کے گرد حوثی حملوں کا پھیلاؤ سنگین کشیدگی کا باعث ہے، تجارتی جہاز رانی کے خلاف کارروائیاں آزادیٔ نقل و حرکت اور عالمی بحری تجارت کے لیے بڑھتا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم بحری گزرگاہوں کو خطرے میں ڈالنے یا بطورہتھیار استعمال کرنے کے عالمی تجارت وتوانائی کےتحفظ پر سنگین اثرات ہوں گے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ 2022 سے یمن میں برقرار نسبتاً پُرسکون صورتحال بدقسمتی سے ختم ہوچکی ہے، مسلسل کشیدگی یمن میں دوبارہ مکمل جنگ بھڑکنے کا خطرہ بڑھا رہی ہے۔یمن کی موجودہ صورتحال پہلے سے سنگین انسانی بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، یمن کے بحران کی سنگینی کے پیش نظر سفارتی کوششوں میں فوری تیزی لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی زیرِسرپرستی جامع، یمن کی قیادت میں سیاسی عمل کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، یمن میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سیاسی تصفیے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، یمن میں جامع سیاسی تصفیہ پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی بنیاد بن سکتا ہے۔

پاکستان مشرق وسطی میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے: عاصم افتخار

حوثیوں کا مقابلہ کرنےکے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیےجائیں گے: ترجمان سعودی اتحادی افواج

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ

91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروبارکرنا مشکل ترین قرار دے دیا، سروے

ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے

'یہ عزت کے لائق نہیں'، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا

2 لاکھ ٹن چینی برآمدگی کا فیصلہ مسترد، شوگر ملز کا 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

سانحہ پمز: بچے ناکافی اقدامات سے جاں بحق ہوئے، انکوائری رپورٹ میں پمز انتظامیہ کی ناکامی ثابت

تازہ ترین

• 58 منٹ پہلے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان

• 2 گھنٹے پہلے ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں

• 4 گھنٹے پہلے سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو

• 4 گھنٹے پہلے سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

• 6 گھنٹے پہلے ٹرمپ حکومت کا اسرائیل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنیکا منصوبہ

ٹرمپ حکومت کا اسرائیل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنیکا منصوبہ

• 6 گھنٹے پہلے ایرانی حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی مقامات تباہ ہوئے، درجنوں طیاروں کو نقصان پہنچا: ایران کا دعویٰ

ایرانی حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی مقامات تباہ ہوئے، درجنوں طیاروں کو نقصان پہنچا: ایران کا دعویٰ

• 6 گھنٹے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے